احکامات کے باوجوداسلحہ لائسینسوںکے اجراء پرعمل درآمد نہ ہوسکا

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حکومتی سطح پرملک بھرمیںاسلحہ لائسینسوںکے اجراء کیلئے چندماہ قبل جوباضابطہ اعلان کیاگیاتھا،ان احکامات پرابھی تک عمل درآمد نہ ہوسکا،وزارت داخلہ کے زیرانتظام ملک کے مختلف شہروںکی طرف سے ہزاروںلوگوںکی درخواستیںبغیرکسی کاروائی کے پڑی ہوئی ہیں،اورلوگ اسلحہ لائسینسوںکے حصول کیلئے اپنے اپنے علاقوںکے ایم این اے اورایم پی ایزکے علاوہ سینٹرزاوردیگربااختیارحکام کی سفارشوںکاسہارالینے کیلئے دوڑدھوپ کرتے کرتے تھک گئے ہیں،غیرممنوعہ بورکے لائسینسوںکااجراء حکومتی اعلانات کے مطابق عملی روپ دھارجاتاتواس مد میںبھی حکومتی خزانے میںبھاری رقومات جمع ہوجاتیں،لیکن معلوم نہیںکہ موجودہ حکمرانوںکوغیرممنوعہ بورکے اسلحہ لائیسنیسوںکے اجراء کیلئے کس بااختیاراتھارٹی کی حتمی منظوری اوراجازت کاانتظارہے،ایک اورذمہ داراطلاع کے مطابق بتایاجاتاہے کہ وزارت داخلہ کے زیرانتظام اسلحہ برانچ سے صرف سرکاری ملازمین کے لائسینس بنائے جارہے ہیں،اورپرائیویٹ سیکٹرمیںاسلحہ لائسینسوںکااجراء ابھی تک شجرممنوعہ بناہواہے،اس حکومتی دوہرے معیارکے باعث عوام کے اندرگہری تشویش اوراضطراب پایاجاتاہے،اورعوامی حلقوںکی طرف سے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیرممنوعہ بورکے اسلحہ لائسینسوںکے اجراء کیلئے حکومتی ہدایات پرعمل درآمدکویقینی بنوائیں۔

ای پیپر دی نیشن