جکارتا (صباح نیوز) انڈونیشیا میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھوئیں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا جس کے بعد سینکڑوں میٹر کی بلندی دھوئیں کے کالے بادل چھائے دکھائی دئیے۔ اس آتش فشاں کے پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھاپنے رکھنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ 5 کلومیٹر کے علاقے کو نوگو زون قرار دے دیا گیا۔ اس آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔