برسلز (آن لائن)یورپی یونین کے ارکان کے مابین روس سے گیس کے حصول کے بارے میں اختلافات ختم ہو گئے ۔ نارڈ اسٹریم 2 نامی اس منصوبے پر جرمنی اور فرانس کے درمیان اختلاف پایا جاتا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں اٹھائیس رکنی یورپی یونین کے نمائندوں کے مابین ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا گیا۔ اجلاس سے قبل ہی فرانس اور جرمنی کے مابین اختلافات طے ہو گئے تھے۔ بلغاریہ نے تاہم اس منصوبے کی مخالفت برقرار رکھی ہے۔