پشاور : مشتعل داماد نے اندھادھند فائرنگ کرکے سسر اور اس کے بھتیجے کو قتل کر دیا

پشاور(بیورورپورٹ) مضافاتی علاقہ بڈھ بیر میں مشتعل داماد نے شکایت کیلئے آنے والے سسرالیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سسر اپنے بھتیجے سمیت جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔امین گل نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میری ہمشیرہ کی شادی تاج محمد ولد شیر جان سے ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد وہ اکثر میری بہن کو زد و کوب کرتا تھا۔ گزشتہ روز میں اپنے والد سبحان گل، والدہ اور خالہ زاد بھائی سور خان ولد شمروز کے ہمراہ شکایت کیلئے اُن کے گھر آیا تو تاج محمد نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں میرا والد اور خالہ زاد بھائی لگ کر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیاگیا، دم توڑ گئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ ملزم تاج محمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن