سیالکوٹ: کرایہ واپس مانگنے پر بس عملے کا ڈاکٹروں پر تشدد لہولہان کر دیا

سیالکوٹ (نامہ نگار ) لاری اڈا پر کرایہ واپس مانگنے پرخواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم کو کنڈیکٹروں وغیرہ نے تشدد کرکے لہولہان کر دیا۔ بتایا گیا کہ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج میں زیر تعلیم فرحان الحق دیگر ڈاکٹروں مظفر عباس، احمد غفار، محمدنعمان، عاصم محمود، محمد مبشر، محمد احمد شفیع، منیب الرحمن ، عبد الحنان وغیرہ کے ہمراہ راولپنڈی میں ڈاکٹرز کانفرنس میں شرکت کیلئے لاری اڈہ آئے گاڑی میں سوار ہو گئے۔ آدھا گھنٹہ گزرجانے کے باوجود گاڑی روانہ نہ ہوئی تو ڈاکٹر گاڑی سے آئے کرایہ کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر اڈہ منیجر ملک عبدالحق، محمد اسلام ولی، ذیشان اور دیگر دس ساتھیوں نے بوتلوں وغیرہ کے وار کر کے ڈاکٹروں کو شدید زخمی کر دیا۔ ماڈل تھانہ کینٹ نے فرحان الحق کی رپورٹ پر عبدالحق اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...