پشاور ‘میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس وکلاء کی عدم پیشی پر ملتوی

پشاور(بیورورپورٹ)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت ملزمان کی جانب سے وکلاء کی عدم پیشی پر 12 فروی تک ملتوی کردیا گیا ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہفتے کے روز عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت شروع کی تو اس موقع پرمدعی مقدمہ کے وکلاء اور سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے لیکن قتل میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد آفریدی اور صادق اللہ کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی ، واضح رہے کہ ایوب میڈیکل کالج کی سال سوئم کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکارکرنے پر کوہاٹ میں قتل کردیاگیاتھا جس پرمرکزی ملزم مجاہد آفریدی اوران کے ساتھیوں کے خلاف قتل اوردہشت گردی کامقدمہ درج کیاتھا اوربعدازاں مجاہد آفریدی کوانٹرپول کے ذریعے دوبئی سے گرفتارکرلیاگیاتھااوربعدازاں عدالت عالیہ کے احکامات پر پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت شروع کی ۔

ای پیپر دی نیشن