شیخوپورہ: ڈنڈوں‘ سوٹوں سے لیس افراد کا محکمہ انہار کے ہیڈ کلرک‘ صدر اپیکا پر حملہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )محکمہ انہار اپر چناب ڈویژن کے دفتر میں ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح ملزموں نے ہیڈ کلرک و صدر اپیکا شیخ طاہر محمودپر حملہ کردیا بیچ بچائو کروانے والے عملہ کے دیگر افراد کو بھی حملہ آوروں نے زدوکوب کیا اور دفتر کے ریکارڈ سے 6فائلیں زبردستی اٹھا لیں جبکہ ریکارڈ میں موجود فائلوں کو بھی پھاڑ دیا، چند گز کے فاصلے پر ڈی پی او آفس اور تھانہ سٹی بی ڈویژن کو اطلاع کے باوجود کئی اہلکار موقع پر نہ پہنچ سکا اور ملزمان کاروائی ڈال کر دھڑلے سے فرار ہوگئے اس واقعہ کے خلاف پاکستان ایری گیشن ایمپلائز یونین اور کلرکس ایسوسی ایشن نے شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیںگرفتار کیا جائے جبکہ پیر کے روز کلرک ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال بھی دیدی ہے، بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی سہہ پہر شیخ طاہر محمود دیگر عملہ کے ہمراہ اپنے دفتر میں امور ذمہ داری انجام دے رہے تھے کہ اس دوران ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ سے مسلح درجن سے زائد ملزمان نے دفتر میں گھس پر ہیڈ کلرک شیخ طاہر محمود کو زدوکوب کرنا شروع کردیا اور موقع پر موجود عملہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...