کھڈیاں خاص (نامہ نگار) کھڈیاں خاص تا قصور دیپالپور روڈ کو مکمل ہوئے تقریبا ً 10سال گزر چکے ہیں ۔ اس اہم شاہرہ سے روزانہ ہزاروں سواریاں گزرتی ہیں۔ یہ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے۔ اس روڈ سے کئی وزرا اور سرکاری اہلکار بھی گزرتے ہیں مگر کوئی بھی اس کے اصلاح احوال کے لیے فکر مند نہیں۔ کیلو اڈا کے قریب تقریبا دس ماہ سے سڑک ٹوٹ چکی ہے جو کہ پچھلے سات ماہ سے اس پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے ۔ ایک کلو میٹر سڑک پر 20منٹ لگ جاتے ہیں اور کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ عوام نے حکومت پنجاب سے اس سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
کھڈیاں خاص: قصور دیپالپور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکارحادثات معمول بن گئے‘ حکام سے نوٹس کا مطالبہ
Feb 10, 2019