شاہ کوٹ: نجی کالج میں دوسرا سالانہ ٹیلنٹ ٹیسٹ

شاہ کوٹ(نامہ نگار) مقامی نجی کالج میں دوسرا سالانہ ٹیلنٹ ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے کل 83مختلف سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے1024 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج محمدکاشف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹیلنٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد اس علاقہ کے چھپے ہوئے حقیقی قابلیت کو اجاگر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اختتام پر کامیاب ہونیوالے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ و انعامات تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن