ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم عمران خاں کے گورونانک یونیورسٹی بنانے کے اعلان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ضلع ننکانہ کے سینئر نائب صدر مخدوم سید صفدر حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے ہیڈ بلوکی کے قریب تفریحی پارک کے افتتاحی تقریب کے موقع پر گورونانک یونیورسٹی بنانے کا جو اعلان بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ ایڈوائزرسلامتی کمیٹی کی درخواست پر جو کیا ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے تحریک انصاف کی نوجوان نسل کے دل جیت لیے ہیں۔