احتساب بلاامتیاز‘ بغیر کسی دبائو کے جاری رکھا جائے: ارسلان خالد ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی شخصیت چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ احتساب بلاامتیازوتفریق بغیر کسی دبائو کے جاری رکھا جائے احتساب سے ہی نئے پاکستان کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے کرپٹ عناصر حکومت میں ہوں یا حکومت سے باہر ان کا احتساب حکومت اور احتساب کرنیوالے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے کرپشن ،کمیشن مافیا کو نکیل ڈالنے کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کرنیکی ضرورت ہے آج بھی سرکاری ادروں میں کرپشن اورکمیشن کا سلسلہ جاری ہے جو کہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بڑی نیک توقعات ہیں حالیہ انتخابات میں عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ اس لیے دیا تھا کہ وہ کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی دولت لیکر اس کو ملک وقوم کی تعمیر وترقی پر خرچ کریںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے صحت کارڈ کا جو اجراء کیا ہے اس سے عام آدمی کو علاج معالجہ میں بڑی مدد ملے گی حکومت کے اچھے کاموں پر تنقید نہیں بلکہ تائید کرنیکی ضرورت ہے مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سے کشیدگی ،انتشار ،افطراق پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر اپنے کل کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنیکی ضرورت ہے کیونکہ عوام نے عمران خان کو جو مینڈیٹ دیا تھا اس کا بنیادی مقصد کرپٹ نظام سے قوم کو نجات دلاکر ایک عادلانہ نظام کا نفاذ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...