صوبائی وزیر خوراک نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کی سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے سلسلے میں کنٹونمنٹ گرلز اینڈ بوائز سکولز بہاولپور میں پودا لگاکر موسم بہار کی شجر کاری کا آغاز کیا- اس موقع پر سی ای او کنٹونمنٹ بہاولپور چوہدری بابر حسین ، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ریحان بن جاوید ، پرنسپل سکول ،اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی - صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے سکول کے طلباء و طالبات کے ہمراہ پودے لگائے اور ملکی خوشحالی و شجر کاری مہم کی کامیابی کی دعا کی - صوبائی وزیر خوراک نے طلباء کو نصیحت کی کہ ہر طالب علم اس مہم میں ایک پودا لگا کر اس کی آبیاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن