نقیب قتل کیس، واحد چشم دید گواہ لاپتہ، ملزموں پر 19 فروری کو فرد جرم عائد ہو گی

کراچی(آن لائن+ این این آئی+ نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسرنے انکشاف کیاہے کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس کے واحد چشم دید گواہ کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔ہفتہ کو نقیب اللہ قتل کیس میں را ئوانوار اور دیگر ملزموں کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت ہوئی ،سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار،ڈی ایس پی قمرودیگر ملزم دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان احمد خان حاضر ہوئے اور اپنابیان ریکارڈ کرایا۔ ملزموں پر 19 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ محسود کیس میں مفرور سات ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا امان الہ مروت گدا حسین محسن عباس شیخ محمد شعیب عرف شعیب شوٹر صداقت حسین حسین شاہ راجہ شمس مختار رانا ریاض احمد کو باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دے دیا عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ کیس کی مزید سماعت 19 فروری تک ملوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن