حیدرآباد( نمائندہ نوائے وقت )سولویں ٹین سٹیز اسنوکر چیمپئن شپ کی سنیئر کیٹگیری کا ٹائٹل عمر میمن جب کہ جونیئر کیٹگیری کا ٹائٹل شان آرائیں نے اپنے نام کرلیا، سٹی بوائز اسنوکر کلب کے تحت اور یونیک موٹر سائیکل کمپنی کے تعاون سے لطیف آباد یونٹ سات کے نجی اسنوکر پارلر میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ کی دونوں کیٹگیری میں کوٹری، جامشورو، ٹنڈو محمد خان ، شہداد پور، میرپورخاص، ٹنڈو آدم ، میزبان حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع کے 180کیوئسٹ نے حصہ لیا، دس روز جاری رہنے والی چیمپیئن شپ کی سنیئر کیٹگیری کا بیسٹ آف نائین فریم پر مشتمل فائنل میں گزشتہ سال کے فائنلسٹ عمر میمن نے اپنے مدمقابل کیوئسٹ بادل تھیبو کو باآسانی 2-5فریم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے دو فریم عمر میمن کے نام رہے ،تیسرے فریم میں بادل تھیبو نے کامیابی حاصل کی تو چوتھے اور پانچویں فریم میں عمر میمن نے کامیابی حاصل کرکے تین فریم کی برتری حاصل کی ، چھٹا فریم بادل تھیبو کے نام رہا، ساتواں فریم فائنل میچ کا آخری فریم ثابت ہوا جس میں عمر میمن نے نہ صرف 70کا بریک کھیلا بلکہ ساتواں فریم جیت کر فائنل 2-5 سے اپنے نام کیا، جونیئر کیٹگیری میں شان آرائیں نے تجربہ کار کیوئسٹ فیصل مغل کو باآسانی 1-4سے شکست دے کر جویئر کیٹگیری کا ٹائٹل اپنے نام کیا، چیمپیئن شپ کے اختتام پر میجر رخسار، لیفٹینیٹ کرنل مرزا مرتضیٰ ، پاکستان اسپورٹس کے عزیر میمن،اور آرگنائزنگ سیکریٹری میر نسیم نے سنیئر کیٹگیری کے چیمپئن عمر میمن کو دس ہزار روپے کیش و ٹرافی رنر اپ کو پانچ ہزار نقد و ٹرافی جب کہ جونیئر کیٹگیری کے فاتح شان آرائین کو نجی موٹر سائیکل کمنی کی جانب سے موٹر سائیکل اور رنر اپ فیصل مغل کو سات ہزار روپے کا نقد انعام دیا جب کہ کوائٹر فائنل کھیلنے والے تمام کیوئسٹ کو ایک ایک ہزار روپے نقد اور شیلڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر میر نعیم، میر وسیم ،عظیم خان، اویس خان، لاریب خانزادہ وشائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ٹین سٹیز اسنوکر چیمپئن شپ عمر میمن، جونیئر کیٹگیری کا ٹائٹل شان آرائیں کے نام
Feb 10, 2019