کراچی (سٹی ڈیسک) پنجابی قومی تحریک کی مرکزی کابینہ اور مرکزی کونسل کا اجلاس زیر صدارت قائد ڈاکٹر یوسف سلیم پاکستان ہاؤس میں ہوا جس میں چیئرمین چوہدری ارشد‘ رانا سعید‘ چوہدری اشرف‘ وائس چیئرمین ممتاز بلوچ‘ خالق نواز نیازی‘ یاسین رند اورعبد اللہ پٹھان نے شرکت کی۔ قائد نے کہا کہ ملک میں انتظامی طور پر جتنے یونٹس بنانے کی ضرورت ہو بنانے میں حرج نہیں اس وقت ان صوبوں کو سیاسی دکانیں چمکانے کیلئے نہ چھیڑیں 2019ء الیکشن کا سال ہے تمام جماعتیں اپنے اپنے منشورز میں جو پروگرام کر رہی ہیں وہ ووٹروں کا بتانے کا حق رکھتی ہیں جو جماعتیں ہزارہ والوں اور سرائیکی بھائیوں کی چیخ و پکار کی وجہ سے ان صوبوں کے ٹکڑے نہ کرنے کی ہمدردیاں رکھتے ہیں اگر وہ واقعی ہمدردی رکھتے ہیں تو وہ پورے پاکستان کے بے آسرا لوگوں کی آواز ہیں اس پر پوری قوم ان کی مشکور ہو گی اس وقت پوری قوم بھوک‘ افلاس‘ بھتہ خوری وغیرہ کی وجہ سے پریشان ہیں حکومت وقت کو تمام صنعتوں اور کارخانوں میں تباہی اور بربادی میں کرپشن کیوں نظر نہیں آتی جو لوگ صوبے بنانے چاہتے ہیں وہ دوسروں کے ٹشو پیپر بننے کے بجائے علاقے کے لوگوں کو منظم کریں تاکہ حال اور مستقبل عوام کیلئے روشن ہوں اور علاقے کے لوگوں کے مسائل حل ہوں۔