اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) آرمی ایوی ایشن کے ہوابازوں نے گلگت بلتستان میں بلتورو گلیشئر پر واقع بلند چوٹی’’براڈ پیک‘‘ پر پھنسے دوغیرملکی کوہ پیماوں کو بچالیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بچائے جانے والوں میں امریکی شہری بوئی ایلن ڈونلڈ اور فن لینڈ کی خاتون کوہ پیما لوٹا ہنری کا شامل ہیں۔ یہ کوہ پیما بالتورو گلیشیر چوٹی کو سر کرنے کی عالمی سرمائی مہم کا حصہ تھے کہ اس دوران بیماری کی وجہ سے پھنس گئے۔
آرمی ایوی ایشن کے ہوابازوں کا کامیاب ریسکیوآپریشن،2غیرملکی کوہ پیماؤں کوبچالیا
Feb 10, 2020