بنکاک (انٹر نیشنل ڈیسک+ شنہوا) فوجی اڈے میں اپنے 3 ساتھیوں کو قتل کر کے آتشیں اسلحہ اور بکتر بند گاڑی چھین کر شاپنگ مال پر اندھا دھند فائرنگ سے 27 افراد کو قتل اور شہریوں کو 17 گھنٹے تک یرغمال بنانے والے جنونی فوجی اہلکار کو کمانڈوز نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ادھر تھائی وزیر اعظم پرایوتھ اوچار نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے کہا امید ہے کہ یہ پہلا اور آخری واقعہ ہے۔ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ 27 افراد مارے گئے اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔ جنونی اہلکار کو منانے کی ہر ممکن کوشش میں ناکامی کے بعد پولیس اور فوج کے کمانڈوز نے مشترکہ آپریشن کیا جنہوں نے جنونی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور شہریوں کو بازیاب کرالیا۔