کینسر اور کارڈک ہسپتال جیسے بڑے منصوبے ن لیگ کا تحفہ ہیں :حفیظ الرحمن

گلگت (نامہ نگار)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کینسر اور کارڈک ہسپتال جیسے بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہیں۔30مئی تک صوبے کے پہلے کینسر ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح ہوگااور مئی تک کارڈک ہسپتال کا بھی افتتاح کیا جائیگا۔ گلگت بلتستان کیلئے تمام میگا منصوبے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے د یئے گئے ہیں۔ نئے پاکستان والوں نے ہسپتالوں کی بھی آمدن کا ذریعہ بنایا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے مستحق اور غریب مریضوں کے علاج کیلئے تقریباً30کروڈ روپے ہسپتالوں کو دیے اور سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نوا ز شریف نے گلگت بلتستان کے مستحق مریضوں کے علاج کیلئے تقریباً25 کروڈ روپے ہسپتالوںکو دیے نئے پاکستان والوں نے مفت علاج کی سہولت ختم کردی اور مستحق مریضوں کے علاج کیلئے مختص بجٹ ختم کردیا جسکے بعد گلگت بلتستان کے مستحق اور غریب مریضوں کو کینسر ، دل ،گردوں اور جگرکے علاج کیلئے کوئی راستہ نہیں تھا اسلئے صوبائی حکومت نے انڈومنٹ فنڈ قائم کیااور پاکستان کے تمام بڑے ہسپتالوں سے گلگت بلتستا ن کے مستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے معاہدہ کیا ہے۔ مستحق اور غریب مریضوں کے تمام اخراجات صوبائی حکومت اور انڈومنٹ فنڈ سے ہسپتالوں کو دیگی۔ محکمہ صحت میں قائم کیے جانے والے انڈومنٹ فنڈ سے تقریباً13کروڈ روپے سالانہ مل۔۔۔ ہیں۔ اس رقم سے مستحق مریضوں کا پاکستان کے بڑے ہسپتالوں میں علاج کرایا جائیگا۔ مستحق مریضوں کی علاج کیلئے درخواستیں سکروٹنی کمیٹی درخواستوں کا جائزہ لے گی اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز مریضوں کے مستحق ہونے کی تصدیق کرئینگے۔ صوبے میں کینسر اور کارڈک ہسپتالوں کے فعال ہونے سے کینسر اور دل کے مریضوں کو دہلیز پر علاج معالجے کی سہولت میسر آئیگی۔ کینسر ہسپتال کیلئے ضروری مشینری کی خریداری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ کینسر ہسپتال کارڈک ہسپتال اور سکردو روڈ سمیت تمام میگا منصوبے مسلم لیگ(ن) کی سابق وفاقی حکومت کے منظور کیے ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے خصوصی دلچسپی لی اور وسائل فراہم کیے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان اٹامک انرجی کی جانب سے کینسر ہسپتال کی تعمیر اور مشینری کی خریداری کے حوالے سے دیے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ نے کینسر ہسپتال کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے ورک پلان بنانے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے محکمہ لولکل گورنمنٹ کو کینسر ہسپتال کیلئے پانی کی فراہمی کے منصوبے کو 3ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ کینسر ہسپتال میں جدید مشینری استعمال ہوگی مہنگے اور جدید مشینری کیلئے درکار بجلی کیلئے الگ بجلی کے پول نصب کیے گیے ہیں ان پول سے کسی کو بھی بجلی کے کنکشن نہیں دیے جائیں۔ کینسر ہسپتال اور امراض قلب کا ہسپتال انتہائی اہم منصوبے ہیں۔ مارچ تک کینسر ہسپتال کیOPD کو فعال بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...