بغداد(شِنہوا)وزارت داخلہ کے حکام کے مطاق بغداد کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں ہونے والے2بم دھماکوں میں کم از کم 7شہری زخمی ہو گئے۔ ایک عہدیدارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ ایک دھماکہ اس وقت ہوا جب بغداد کے مشرقی علاقہ الجدیدہ کے ایک مشہور کیفے کے نزدیک ایک سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوئے۔ اور قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔علاوہ ازیں عہدیدار نے بتایا کہ شمالی بغداد کے نواحی علاقے الحریہ میں ایک دوسرا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 شہری زخمی ہوئے جب کہ قریبی دکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے دونوں جائے وقوعہ کو سیل کردیا اور دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم دولت اسلامیہ )آئی ایس(گروپ کئی واقعات میں ایسے دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں جس میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے یا پھرعراق میں ایسے مقامات جہاں پر عوام کا ہجوم ہو مثلا مارکیٹ، کیفے اور مساجد کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔اگرچہ 2017کے آواخر میں عراقی سکیورٹی فورسز کی جناب سے آئی ایس کو شکست دینے کے بعد عراق میں سیکیورٹی صورتحال ڈرامائی انداز میں بہتر ہوئی ہے تاہم اس ملک میں دہشتگرد حملے اکثر اوقات ہوتے رہتے ہیں لیکن عراق اس وقت حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کی زد میں ہے۔
عراق:2 بم دھماکوں کے نتیجے میںشہری زخمی
Feb 10, 2020