انڈونیشی صدر 2 روزہ دورے پرآسٹریلیا پہنچ گئے،گورنر جنرل سے ملاقات

کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے آسٹریلیا کے گورنر جنرل ڈیوڈ ہیرلے سے ملاقات کی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اپنے دو روزہ دورے کے دوران وڈوڈو پیر کو کینبرا کی وفاقی پارلیمان سے خطاب بھی کریں گے۔ وڈوڈو اپنے پیش رو سوسیلیو بامبانگ یودھو یونو کے بعد دوسرے انڈونیشی سربراہ مملکت ہیں، جو آسٹریلوی پارلیمان سے خطاب کرنے جا رہے ہیں گے۔ وڈوڈو کے دورہ آسٹریلیا سے کچھ روز قبل ہی جکارتہ حکومت نے آسٹریلیا کے ساتھ آزاد تجارت کے ایک اہم معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن