قاسم سلیمانی کے خون سے امریکی وجود ختم ہونے کو ہے: سابق ایرانی وزیر خارجہ

Feb 10, 2020

تہران (آئی این پی ) ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کی وجہ سے علاقے سے امریکی وجود ختم ہونے کو ہے۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام یہ تصور کرتے تھے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے استقامتی محاذ کمزور پڑ جائیگا لیکن ایران، شام، عراق، لبنان اور فلسطین میں استقامتی محاذ بھرپور طاقت و توانائی کے ساتھ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے سینچری ڈیل کو احمقانہ اور خبیثانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطین کے تمام گروہوں کے متحد ہونے کا باعث بنے گا۔

مزیدخبریں