جدہ (اے پی پی) سعودی شہری نے جانوروں کے ڈاکٹر سے 2 لاکھ ریال کے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اونٹنی کا بچہ’ سکینگ چپ‘لگتے ہی بیس منٹ بعد مرگیا تھا شہری نے وینیٹری ہسپتال کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔سعودی شہر ی 2 ماہ کے اونٹی کے بچے کو جانوروں کے ہسپتال لے گیا۔ڈاکٹر نے اونٹنی کے بچے کا معائنہ کرنے کے بعد اسے سکینگ چپ لگا دی۔شہری کا کہنا تھا ’ جیسے ہی اوٹنی کے بچے میں چپ لگائی گئی اس کی حالت خراب ہو گئی اور وہ بیس منٹ کے اندر ختم ہو گیا‘۔ پولیس نے ویٹنری ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔