لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گڈ گورننس ،پرفارمنس اور قابلیت کا جنازہ نکل چکا ہے۔بزدار حکومت سترہ ماہ سے اداروں کے سیکرٹریز تبدیل کرنے میں لگی ہے۔ہر ماہ ادارے کا سیکرٹری تبدیل کرنے سے گڈ گورننس بہتر نہیں ہو سکتی۔محکموں کے سیکرٹری تبدیل کرنا عثمان بزدار نے اپنا پسندیدہ مشغلہ بنالیا ہے۔پنجاب کی بیورکویریسی نالائق حکومت کے غیرسنجیدہ رویے تنگ آچکی ہے۔شہبازشریف نے دس سال انہی بیوروکریٹس سے ملکر پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔پنجاب کی بیوروکریسی پوری دنیا میں اپنے کام کی بدولت نمایاں ہے۔چند حکومت وزراء بیورکریسی کی راہ میں روٹرے اٹکانہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا پنجاب میں اس وقت ایک بھی ایسا ادارہ نہیں جس کا مستقبل سیکرٹری مقرر ہو۔اداروں کے سیکرٹریز میں نہیں حکومتی لوگوں میں خرابی ہے۔پنجاب میں ہر وزیر خودکو بادشاہ سلامت سمجھتا ہے۔عمران خان کو سب کچھ پلیٹ میں رکھ کردیا۔لیکن عمران خان اور ان کے فسادی چمچوںکو یہ سب کچھ ہضم نہیں ہو رہا۔
بزدارحکومت محض سیکرٹریز بدلنے میں مصروف ہے:عظمیٰ بخاری
Feb 10, 2020