لاہور( سپورٹس رپورٹر) شوکت جاوید اور سید فخر علی شاہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے بلامقابلہ چیئرمین و صدر منتخب ہوگئے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے لاہور میں ہونیوالے جنرل کونسل اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈریشن شوکت جاوید نے کی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سابق صدر سید خاور شاہ جو کہ گذشتہ دنوں وفات پاگئے تھے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ بعد ازاں ہاؤس نے اگلے چار سال کے لئے بلامقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا جن میں شوکت جاوید (چیئر مین)، سید فخر علی شاہ (صدر)، محمد محسن خان (سینئر نائب صدر)، حیدرخان لہری، محمد حمود لکھوی، افتخار احمد عاصم، ڈاکٹر نعمان الحق (نائب صدور)، شیخ مظہر احمد (سیکرٹری جنرل)، طاہر محمود (خزانچی)، مصدق حنیف، محمد جمیل کامران، طارق ندیم (میل ممبرز ایٹ لارج)، مس سعدیہ علوی، مس عائشہ ارم، مس حمیرہ مغل اور مس این فاطمہ (فی میل ممبرز ایٹ لارج) شامل ہیں۔ الیکشن کے بعد چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال شوکت جاوید اور جنرل کونسل کے ممبران نے نومنتخب ممبران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔