نشتر سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل بنانے کی منظوری

لاہور( سپورٹس رپورٹر) صوبائی و زیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد پر پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں کے تعاون کا مشکور ہوں جنہوں نے بہترین انتظامات کئے ہیں، میں تمام غیر ملکی ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی آمد سے کبڈی ورلڈ کپ کو چار چاند لگ گئے ہیں،۔ کرکٹ میچز کیلئے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے ارد گرد کا علاقہ بند کردیا جاتا ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس مسئلے کوحل کرلیا گیا ہے، آئندہ برس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل تعمیر ہوگا جہاں مہمان ٹیموں کو ٹھہرایا جائے گا اور میچز کے لئے راستے بند نہیں کرنا پڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اس طرح ہماری سرپرستی کرتے رہے تو اس طرح کے ہر گیمز کے انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کرائیں گے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ کیلئے شاندار انتظامات کئے ہیں جس پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...