کبڈی کا عالمی میلہ شروع، پاکستان نے کینیڈا کو افتتاحی میچ ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان میں پہلی بار کبڈی کا عالمی میلہ سج گیا۔کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہوئی ۔افتتاحی تقریب میں شائقین کی بڑی تعداد بھی سٹیڈیم میں موجود تھی جبکہ تقریب کے دوران ایونٹ میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔تقریب میں فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس پر شائقین اور کھلاڑی جھومتے رہے۔نشتر سپورٹس کمپلیکس میں موجود دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ سٹیڈیم اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ کینیڈا‘سیرا لیون ‘بھارت، جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔کبڈی ورلڈ کپ کے ٹکٹس کیلئے پنجاب سٹیڈیم کے باہر کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے، لبرٹی گول چکر پر بھی ایک کاؤنٹر پر بھی ٹکٹس دستیاب ہیں، ٹکٹوں کی قیمت 200 اور 400 روپے رکھی گئی ہے۔کبڈی کے مقابلے لاہور کے علاوہ فیصل آباد اور گجرات میں بھی منعقد ہوں گے۔کبڈی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیدی۔ پاکستان ٹیم نے کینیڈا کو چوبیس کے مقابلے میں چونسٹھ پوائنٹس سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے رایڈرز اور سٹاپر دونوں شعبوں میں شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی طرف سے خالد بھٹی، بلال ڈھلوں۔ کلیم اللہ جٹ، لالہ عبید اللہ، علی وڑائچ شانی بسرا نے شاندار کھیل پیش کیا۔ وقفہ تک پاکستان ٹیم کو کینیڈا کے گیارہ پوائنٹس کا مقابلے میں چونتیس پوائنٹس سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار پیش کیا۔ میچ کے اختتام پر پاکستان کو کینیڈا کے خلاف 24 کے مقابلے 64 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ 2012 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کینیڈا نے پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی۔دوسرے میچ میں ایران نے کبڈی کی نو وارد سرالیون کو باآسانی شکست دیدی۔ اس میچ میں ایران نے 19 کے مقابلے 60 پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...