کھیوڑہ (نامہ نگار) تحصیل پنڈدادنخان میں متعلقہ محکموں کی پراسرار خاموشی کی وجہ سے تحصیل بھر میں زہریلے کیمیکل سے تیار ہونے والے دودھ کی سپلائی دھڑلے سے جاری ہے جس کے باعث عوام مضر صحت دودھ کے استعمال کی وجہ سے پیٹ معدے اور دیگر موذی امراض میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں متعلقہ محکموں کی بے حسی کی انتہا یہ ہے کہ اب تحصیل بھر میں ہر گلی محلے میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی دکانوں میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ کیمیکل سستا ہونے کی وجہ سے زہریلے دودھ کا کاروبار انتہا ئی سستا اور منافع بخش ہے جبکہ ذرائع کے مطابق دود ھ سمیت دیگر خطرناک مواد دشمن ملک بھارت سے آتا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ سال میں ایک عاد کاروائی کر کے سب اچھا کی رپورٹ کرتے ہیں ناقص دودھ کی فروخت کی روک تھام کا ٹوپی ڈارمہ رچایا جاتا ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ان ہوس کے پجاریوں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متعلقہ محکموں کی بے حسی کے خلاف کاروائی کرکے غفلت برتنے والوں کو برطرف کیا جائے تاکہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو سبق حاصل ہو ۔
کیمیکل ملا دودھ نیلے پیلے ڈرموں میں دھڑلے سے سپلائی کیا جاے لگا
Feb 10, 2020