پورپ میں نیٹو کی بڑی مشقیں، امریکہ کا 20 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

Feb 10, 2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے یورپ میں فوجی مشقوں کے لیے 20 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے، فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرد جنگ ختم ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں اور 25 برس میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشقیں ہیں جو اپریل سے جولائی تک جاری رہیں گی، یہ مشقیں نہ صرف جرمنی کے مختلف علاقوں بلکہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں میں بھی کی جائیں گی۔امریکا کی زیر کمان ان مشقوں میں 18 دیگر نیٹو ممالک کے 17 ہزار فوجی بھی حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں