سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری‘ مانٹیرنگ نظام لانے کی تجویز

لاہور( سٹاف رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے من مانے نرخوں پر سبزیوں کی فروخت جاری رکھی، صارفین نے قیمتوں کو چیک کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مانیٹرنگ کا نظام لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول32کی بجائے55روپے، آلو نیا کچا چھلکا دجہ دوئم30کی بجائے50، آلو نیا کچا چھلکا درجہ سوئم28کی بجائے40، پیاز درجہ اول 45کی بجائے60، پیاز درجہ دوئم 42کی بجائے52سے55، پیاز درجہ سوئم 39کی بجائے45روپے، ٹماٹر درجہ اول55کی بجائے65سے 70، ٹماٹر درجہ دوئم 51کی بجائے60سے62، ٹماٹر درجہ سوئم47کی بجائے50سے55روپے، لہسن چائنہ333کی بجائے370سے380، ادرک تھائی لینڈ352کی بجائے390سے400، ادرک چائنہ 350کی بجائے380سے390، کھیرا فارمی 63کی بجائے70، کریلے135کی بجائے150، پالک فارمی 24کی بجائے، مٹر69کی بجائے75سے80، ساگ28، مونگرے120کی بجائے130سے135، مولی 15کی بجائے17سے20، گاجر دیسی34کی بجائے40، جبکہ گاجر چائنہ49کی بجائے55روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...