رملہ(صباح نیوز)تیونس کے صدر قیس سعید نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے، تیونس ہرحال میں فلسطینی قوم کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفون پربات چیت میں کیا۔دونوں رہنمائوںنے امریکا کے نام نہاد مشرق وسطی امن منصوبے’’صدی کی ڈیل‘‘ پرتبادلہ خیال کیا اور اس نام نہاد منصوبے کو مسترد کردیا۔تیونس کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر قیس سعید اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے درمیان صدی کی ڈیل نامی امریکی منصوبے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوںرہنمائوں نے امریکا کے اس مزعومہ امن پلان کو مسترد کردیا۔اس موقعے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے تیونس کے صدر کیفلسطینی قوم کی حمایت پر مبنی دیرینہ موقف پر تیونس کا شکریہ ادا کیا۔بیان میں کہا گیا کہ صدر عباس اور قیس سعید کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد پر بھی بات چیت کی گئی۔ صدر قیس سعید نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد پر عرب ممالک اور فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرنے والے ممالک کے ساتھ مشاورت کریں۔
فلسطینی قوم کے حقوق کی سودے بازی نہیں کرنے د ینگے ،تیونسی صدر
Feb 10, 2020