لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربارکے علاقے میں ایک ہوٹل میںمقیم 30سالہ نوجوان پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت نادر خان کے نام ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیںٹبی سٹی کے علاقہ علی پارک سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
داتا دربار، ٹبی سٹی میں 2 افراد کی پراسرار ہلاکت
Feb 10, 2020