اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غوری ٹائون فیز 4A میںگزشتہ روز سوسائٹی کے انتخابات ہوئے جس میں کل 1210 ووٹ کاسٹ ہوئے 9 مسترد ہوئے، 1198میں سے شاہین گروپ 739 ووٹ لے کر پہلے نمبرپر رہا جبکہ پاسبان 459 ووٹوں سے دوسرے نمبرپر رہا۔چیئر مین الیکشن کمشن تاج محمد تنولی نے 7بجے نتائج کا اعلان کیا۔ یہ غوری ٹائون فیز 4A میں ہونے والے پہلے انتخابات تھے۔ شاہین پینل کے رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ صدر کی حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں ۔جو چند دنوں میں اپنی کابینہ کے ساتھ ٹائون کی سکیورٹی اور دیگر امورکا چارج سنبھالیںگے ۔ غوری ٹائون کافی عرصے سے سی ڈی اے کی پابندیوں کا شکار ہے جس کے باعث بجلی اور گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی ہے۔شاہین پینل کے تحت الیکشن جیتنے والے دیگر عہدیداروں میںچیئرمین محب الرحمان خٹک ، وائس چیئرمین زاہد علی، زبیر خان، صدر رانا عبدالقیوم ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدرظفر محمود عباسی، نائب صدرچودھری نواز احمد، جنرل سیکریٹری اشفاق مغل،انفارمیشن سیکریٹری فیض محمد پراچہ اور دیگر عہدیداروں میں چودھری مختاراحمد، ابرار خان، حنیف بٹ، جاوید اقبال ، راجہ عثمان، شہریار ہمایوں اورانجنیئر نعیم اختردیگر شامل ہیں۔جیتنے والے تمام عہدیداروں نے منتخب کرنے پر جملہ رہائشیوں کا شکریہ ادا کیا۔ در این اثناء جیتنے والے پینل کے عہدیداروں نے پاسبان گروپ کے الیکشن کیمپ کا دورہ بھی کیا اور ان کے صدارتی امید وار اللہ بخش نعیمی سے ملاقات کی۔
غوری ٹائون فیز 4A سوسائٹی کے الیکشن میں شاہین گروپ کامیاب
Feb 10, 2020