علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ،ینگ آزاد کورنگی سرخرو

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس (پنجاب گرائونڈ ) شاہ فیصل کالونی پر گلشن اسپورٹس کے زیر اہتمام اُسامہ اسپورٹس اور انور خان میہموریل فٹ بال کلب کے تعائون سے جاری "آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی نے مد مقابل MESکینٹ کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں ینگ پی آئی بی فٹ بال کلب نے مد مقابل آزاد الیون کو 4کے مقابلے میں 5گول سے مات دیدیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض میر اٖفضل مراد علی اور پرویز گل نے انجام دیئے ۔

ای پیپر دی نیشن