اعلیٰ تعلیمی کمیشن امریکہ پاکستان علمی راہداری کےپہلے مرحلے کے تحت صف اول کی امریکی یونیورسٹیوں میں پندرہ سو پاکستانی طلبا کے داخلے کا ہدف حاصل کرنے کےلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیمی یافتہ افراد کو شامل کرکے فیکلٹی ممبران میں اضافہ کرنا ہے۔
امریکہ پاکستان علمی راہداری دس ہزار پاکستانی سکالرز کو پی ایچ ڈی کرنے کےمواقع فراہم کرے گا جس سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران میسر ہونگے۔