وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقے کو سہولت کی فراہمی کےلئے ہر حد تک جائے گی۔
وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو سہولت دینے اور عوام کو اشیا ضروریہ کی کم قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے پر غور کیاگیا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو در پیش مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ وزیراعظم کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ کل کابینہ اجلاس کے بعد عوام کو سہولت کی فراہمی کا اعلان کیاجائے گا۔