ڈوڈما(آئی این پی ) افریقی ملک تنزانیہ نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے خطے میں چونکہ کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے اس لئے ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ تنزانیہ کی حکومت نے گزشتہ سال جون میں ہی ملک کو کرونا فری قرار دے دیا تھا۔ موقف اختیار کیا ہے کہ جب ہمارے ملک میں وبائی کیسز ہے ہی نہیں تو ویکسین کیوں استعمال کریں۔ صدر جان موگوفلی نے ویکسینیشن سے انکار کرتے ہوئے اس پر تحفظات بھی اٹھائے ہیں۔
تنزانیہ کا کرونا فری ملک ہونے کا دعویٰ
Feb 10, 2021