ایتھنز (نوائے وقت رپورٹ) یونانی وزیراعظم میچوتاکی نے کرونا کے سبب ایتھنز میں 28فروری تک سخت لاک ڈائون کا اعلان کر دیا۔ 11تا 28فروری تک بازار اور سکولز بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا امید ہے کہ اپریل تک ہم کافی بہتر حالات میں ہوں گے۔ یونان میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1528 کیسز ریکارڈ کیے گئے اور 20 اموات ہوئیں۔
یونان: کرونا کے باعث ایتھنز میں سخت لاک ڈائون‘ 28فروری تک سکول‘ بازار بند
Feb 10, 2021