کابل(آئی این پی ) افغانستان میں دو مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 4 حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے ،واقعے کی تحققیات جاری، اب تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے باغ داود میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی گئی ، 4 حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ کابل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم اب تک کسی گروپ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ ہرات میں بم پھٹنے سے پبلک پروٹیکشن فورس کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
کابل گاڑی پر فائرنگ سے 4 حکومتی عہدیدار ، ہرات میں بم پھٹنے سے 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک
Feb 10, 2021