لندن (بی بی سی) برطانیہ میں دہشت گردی کے جرم میں ایک ٹین ایجر کو 2برس کیلئے ایک اصلاحی مرکز میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزا پانے والا کم عمر ترین ہے۔ کارنول سے تعلق رکھنے والے 16سالہ لڑکے نے فیورکریگ ڈویژن نامی نیونازی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔