اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت ملزم کے وکیل نے موقف اپنایاکہ عدالتی حکم پر احتساب عدالت سے رپورٹ آ چکی ہے رپورٹ کے مطابق 35 ریفرنسز میں سے ہمارے ریفرنس کا نمبر 24 ہے ابتک 63 میں تین گواہ ہوئے ملزم دو سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہے پراسیکوٹر نیب عمران الحق نے کہاوزارت قانون نے اسلام آباد میں تین احتساب عدالتوں کے قیام کا نوٹیفیکشن 28 جنوری کو جاری کردیاہے۔