لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا، نہ ہی کسی ادارے کو سیاست میں مداخلت کی اجازت ہے۔ عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے مسلط ہونے سے معیشت آلودہ ہوگئی۔ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو عوام کا آٹا اور دوائی چوری کرتا ہے۔ سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو بھارت، اسرائیل سے فنڈز منگوائے، اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈز لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی سینٹ کی سیٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے پرائیویٹ اکاؤنٹس سے پیسے منگوائے گئے، 4 ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے گئے۔