لاہور(وقائع نگار خصوصی)جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے سینیٹ انتخابات میں آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ترسٹھ پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں62 اور63 پر عمل درآمد کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔اب تک ٹیکس اور یوٹیلیٹی بلز کے نا دہندگان کی فہرست کی تیاری کن مراحل میں ہے ،دوہری شہریت اور سرکاری ملازمت والوں کی فہرست مرتب کی گئیں، ریٹرنگ آفیسرز کوباسٹھ اور ترسٹھ پر عملداری کیلئے کیا ہدایات دی گئی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ٹرسٹھ پر عملدرآمد کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ،نگرانی کیلئے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئیں۔آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عمل کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
سینیٹ انتخابات:جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے آرٹیکل 62 او63 پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
Feb 10, 2021