برسلز (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آئندہ سینٹ انتخابات میں من پسند افراد کو ٹکٹ دیئے جانے کی بجائے تعلیم یافتہ اور ملک و قوم کے ساتھ مخلص افراد کو سینٹ میں بھیجا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں تبدیلی ممکن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یورپ کے عہدیداران محمد حنیف خان، محمد سعید و دیگر کارکنان نے کیا۔ انہوں نے کہا انتہائی دیانتدار پارٹی کے وفادار اور پڑھے لکھوں میں عمر چیمہ کا نام شامل ہے۔