سندر(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر جاتی امراء روڈ پر لگے زیر زمین بیریئرزکو ہٹانے کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا اور انتظامیہ نے کافی حد تک اپنا کام مکمل کر لیا۔ زیر زمین بیریئرز سابق دور حکومت میں نواز شریف کی رہائشگاہ کی جانب جانے والے راستوں پر سکیورٹی چیک کے لئے لگائے گئے تھے۔