فائونڈیشن اور این جی او میڈ پرفیکٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

کراچی ( نیوزرپورٹر)فائونڈیشن اور این جی او میڈ پرفیکٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔معاہدے کے تحت کراچی کے مضافاتی علاقوں کی خواتین کو ہند مند بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹیف فائونڈیشن اور این جی اومیڈ پرفیکٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے مفاہمتی یاداشت پر ٹیف فائونڈیشن کی سی ای او ڈاکٹر حنا اور میڈ پرفیکٹ کے سینئر رکن ذیشان یوسف نے کئیے۔اس موقع پر ڈاکٹر حنا نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسی خواتین جن میں صلاحیت ہے انہیں آگے لایا جائے ھم نے خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی نوکریاں فراہم کی ہیں۔ بعد ازاں این جی او میڈ پرفیکٹ کے رکن ذیشان یوسف نے بتایا کہ اس معاہدے سے پانچ ھزار خواتین کو مختلف شعبہ جات میں نوکریاں اور اسکل ڈیولپمنٹ کورسسز بھی کروائے جائینگے ہمارے معاشرے میں میڈ کا شعبہ اچھا نہیں سمجھا جاتا اسی لئیے ہم اس شعبے میں کام کررھے ہیں۔ڈاکٹر حنا نے بتایا کہ ٹیف فائونڈیشن صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن