درپیش چیلنجز کا مقابلہ متحدہوکر ہی کیاجاسکتاہے، علامہ محمدحفیظ اللہ

کراچی ( نیوز رپورٹر)اہلسنّت علماء ایکشن کمیٹی کے صدر علامہ محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی نے کہاہے کہ درپیش چیلنجز کا مقابلہ متحدہوکر ہی کیاجاسکتاہے جس کے لئے اہلسنّت علماء ایکشن کمیٹی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ اہلسنّت علماء ایکشن کمیٹی کو مزید وسعت دیں گے اور اس کادائرہ کار کراچی بھر میں منظم کریں گے۔کوشش کریں گے کہ علماء کرام کو درپیش مسائل کو حل کروانے میں کاوشیں اور وسائل بروئے کارلائیں۔یہ باتیں انہوں نے علمائے کرام کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لئے اہلسنّت علماء ایکشن کمیٹی کے  قیام کے سلسلے میں جامع مسجد فیض القرآن سیکٹر۔4میں منعقدہ نارتھ کراچی ضلع سینٹرل کے علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں مولاناعیسیٰ سعیدی، پیر عبدالرشید شاکر تونسوی، مفتی عابد مہروی، مفتی شہزادمہروی،مفتی احمدسعیدنورانی،علامہ جاوید سعیدی، علامہ نظام الحق چشتی،علامہ کلیم اللہ نقشبندی، قاری قربان سعیدی، راشداحمدہادیہ سمیت بڑی تعدادمیں علمائے کرام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر علامہ محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی کو صدر نامزدکیاگیا،جبکہ معروف قانون دان حسین رضاقادری ایڈوکیٹ کی سربراہی میں محمداسلم رندایڈوکیٹ ودیگر پرمشتمل وکلاء کا پینل بھی تشکیل دیاگیا جواہلسنّت علماء ایکشن کمیٹی کے قانونی معاملات میں معاونت کرے گا۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں اہلسنّت علماء ایکشن کمیٹی کے قیام کو خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے باہمی اتفاق اور اتحاد پر زوردیا۔

ای پیپر دی نیشن