اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کے معاملے پر جسٹس گلزار احمد نے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ بنچ آج ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے نوٹس پر پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری خزانہ، وفاقی اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکرٹریز کو بھی نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں۔
ارکان اسمبلی کو فنڈز، چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ آج سماعت کرے گا
Feb 10, 2021