سدپارہ: دیگر کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے سی 130استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محمد علی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے دو غیرملکی ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔ خراب موسم کے باعث فضائی ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ سرچ ٹیم موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے- ٹو کی بلند ترین سطح پر لاپتہ کوہ پیمائوں کو تلاش کرے گی۔ جہاز میں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ ساجد سدپارہ نے کہا ان کے والد عالمی سطح کے کلائمبر اور اچھے فیصلہ ساز تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کی امید ختم ہو رہی ہے۔ واٹرلیگ سے واپس آنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔ دریں اثناء خراب موسم کے باعث زمینی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ اس سے قبل ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما ٹیم کی تلاش کی گئی لیکن خراب موسم اور تیز ہوائوں کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہو سکا تھا۔

ای پیپر دی نیشن