میمنہ،افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کے ضلع قیصر میں منگل کے روز حکومتی فورسز نے لڑاکا طیاروں کی مدد سے طالبان کے ایک ٹھکانے پر حملہ کرتے ہوئے طالبان کے ایک اہم کمانڈر سمیت 6عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔قومی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کریک ڈان منگل کی صبح سویرے شورش زدہ ضلع کے ساراسیاب علاقہ میں شروع کیا گیا جس میں اس صوبہ کے اہم طالبان کمانڈرملا ناصرفریابی سمیت 6عسکریت پسند ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔بیان کے مطابق ملا ناصر فریابی نے فریاب میں طالبان حراستی مرکز کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں جن کا خاتمہ شمالی علاقے میں مسلح گروہ کے لئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔
افغانستان کے شمال میں طالبان کے اہم کمانڈرسمیت 6 ہلاک
Feb 10, 2021