اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری سے ٹیلیفون رابطہ کرکے ریفرنس اور آرڈیننس کے معاملے پر مشاورت مکمل کر لی ہے پیپلزپارٹی نے صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کا بھی اعلان کردیا ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور نیر بخاری نے مشاورت میں یہ اہم فیصلہ کر لیا کہ پیپلزپارٹی صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کر گی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس میں فریق بنے گی،پیپلزپارٹی اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی، نیر بخاری نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے پیپلز پارٹی ارڈیننس کے خلاف ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کرے گی۔